اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے معتمد خاص وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج لندن روانہ ہو رہے ہیں جہاں پر وہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کریں گےوزیر خزانہ وزیراعظم کو وفاقی بجٹ پر عام بحث کے بارے میں بریف کریں گے، اپوزیشن کی تجاویز سے آگاہ کریں گے 7 جون کو جی ایچ کیو میں سول وعسکری قیادت کے انتہائی اہم اجلاس کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار لندن میں تین روز قیام کے بعد 13 جون کی شب وطن واپس آجائیں گے۔