• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری نے خواجہ آصف کیخلاف کارروائی کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا

 اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کیلئے سپیکر کو خط لکھ دیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ٹریکٹر ٹرالی اور آنٹی جیسے الفاظ استعمال کرنے پر شیریں مزاری نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کے لئے سپیکر سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے ان کی تضحیک کی اور ان کے الفاظ سے میرا استحقاق مجروح ہوا، اس لئے انہیں ایوان میں سب کے سامنے نام لے کر معافی مانگنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ شیریں مزاری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف موثر کارروائی کی جائے صرف اسمبلی کارروائی سے الفاظ حذف کردینا کافی نہیں۔  
تازہ ترین