• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ: نوجوان کی نگلی ہوئی ڈیٹا کیبل ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد نکال لی

فوٹو: فوٹو: دا مِرر
فوٹو: فوٹو: دا مِرر

ترکیہ کے ایک اسپتال میں ڈاکٹرز اس وقت حیران و پریشان ہوگئے جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے پاس آئے ہوئے مریض کے پیٹ میں مکمل ڈیٹا کیبل موجود ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر ایلازگ میں ایک 15 سالہ نوجوان کو اسپتال لایا گیا جسے پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔ 

جب اس نوجوان کے پیٹ کا ایکسرے کیا گیا تو ڈاکٹر دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں بالکل صحیح حالت میں ایک ڈیٹا کیبل موجود ہے۔ 

فرات یونیورسٹی اسپتال میں موجود ڈاکٹر پروفیسر یاسر دوگان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ گو کہ کیبل کا ایک سرا چھوٹی آنتوں میں پہنچ چکا تھا جس کی وجہ سے کیبل نکالنے میں مشکلات بھی پیش آئیں لیکن اسے کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا ہے۔ 

فوٹو: دا مِرر
فوٹو: دا مِرر 

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ باہر نکلی ہوئی کیبل کو سیدھا کرکے دیکھا گیا تو اس کی پیمائش ایک میٹر تک ہے۔ 

نوجوان صحتیاب ہوکر گھر واپس منتقل ہوگیا ہے، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس نے یہ کیبل کس طرح نگلی۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید