بھارت میں ٹیلی ویژن ریموٹ کی بیٹری نگلنے والے 2 سالہ بچے کی جان بچالی گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے 2 سالہ بچے کے معدے سے بیٹری نکال لی۔
مقامی گیسٹرو اینٹرولوجسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بروقت طبی اقدام کے باعث بذریعہ اینڈواسکوپی اس کے معدے سے بیٹری نکالنا ممکن ہوا۔
بتایا جاتا ہے کہ بچے کے والدین اس کی طعبیت بگڑنے پر پہلے تو اسے گھر کے قریب اسپتال لے گئے مگر جب یہ پتہ چلا کہ اس نے بیٹری نگل لی ہے تو پھر اسے مذکورہ بالا اسپتال لایا گیا۔
جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن تھیٹر کو الرٹ کرنے کے بعد بچے کو کرکے تقریباً 20 منٹ کے اندر اس کے معدے سے بیٹری نکالی گئی۔
ڈاکٹروں کے مطابق اگر یہ بیٹری معدے سے کسی اور جگہ پہنچ جاتی تو معاملہ بگڑ سکتا تھا۔