یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی امریکا روانہ ہوگئے، ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ محو پرواز ہیں۔
زیلنسکی نے اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن اور میں یوکرین اور امریکا کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کانگریس میں تقریر کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جوابی ٹوئٹ میں زیلنسکی سے کہا کہ امید ہے آپ کا سفر ٹھیک گزر رہا ہوگا۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ مجھے آپ کی آمد کی خوشی ہے، آپ سے بات کرنے کیلئے بہت کچھ ہے۔
دوسری طرف روس نواز سفارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی فرار ہوگئے ہیں۔
روس نواز سفارتی ذرائع زیلنسکی کی امریکا روانگی کو روس کی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔
مذکورہ سفارتی ذرائع روس یوکرین جنگ کے لئے آئندہ 48 گھنٹوں کو اہم قرار دے رہے ہیں۔