• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے سابق ڈی جی پارکس کو کرپشن مقدمے میں ریلیف مل گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت سے سندھ کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو کرپشن مقدمے میں ریلیف مل گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے لیاقت قائم خانی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے لیاقت قائم خانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیاقت قائم خانی نے نیب ریفرنس کو چیلنج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید