• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے نئے آئی جی عامر ذوالفقار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے نئے آئی جی عامر ذوالفقار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے سینٹرل پولیس آفس میں اس موقع پر کہا کہ افسران کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا جائزہ لوں گا، سیاسی دباؤ کے حوالے سے وقت بتائے گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کو وسائل کی کمی ہے، فورس کو ایک ہی پیغام ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی پرانی روایات کو تبدیل کیا جائے گا، جرائم پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں۔

اس سے قبل سینٹرل پولیس آفس آمد پر آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کو سلامی پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز عامر ذوالفقار کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کون ہیں؟

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار گریڈ 21 کے آفیسر ہیں۔

اس سے قبل وہ ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکوٹکس کنٹرول فورس خدمات انجام دے رہے تھے۔ 

عامر ذوالفقار کو کیوں تعینات کیا گیا؟

عامر ذوالفقار سے قبل آئی جی فیصل شاہکار تھے جنہوں نے یو این سیکیورٹی ایڈوائزر مقرر ہونے کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید