• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کے داماد کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کی 14 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور ہو گئی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہارون یوسف عزیز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہارون یوسف عزیز کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو 14 دن میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ہارون یوسف عزیز کے وکیل امجد پرویز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پبلک آفس ہولڈر ہونا ضروری ہے۔

وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ ہارون یوسف عزیز کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے۔

قومی خبریں سے مزید