بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا وائرس کے 10 ویرینٹس کی موجود گی کے پیش نظر عوام کو کورونا احتیاطی تدابیر فوری اختیار کرنے کی ہدایت دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عوام کو کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بھارتی لوک سبھااسپیکر کا اراکین پر ماسک پہننے پر زور دیا۔
اترپردیش، پنجاب،کرناٹک سمیت متعدد ریاستوں میں کورونا صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
نئی دلی کے وزیراعلی اروندکیجری وال کے بلائے گئے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کورونا صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے اجلاس میں کچھ اسکولوں میں طلبہء اور عملے کو ماسک پہننا لازمی قرار دینےکا فیصلہ کیا گیا۔
مہاراشٹر کے وزیر صحت کا تمام اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 185 کیس رپورٹ ہوئے۔جبکہ چین میں پائے گئے اومی کرون سب ویرینٹ کے4 کیس بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں گزشتہ روز تمام ریاستوں کو کورونا مثبت کیسز کی جنیوم سکیوئنسنگ کرانےکا حکم دیاگیا تھا۔ جبکہ آج سے بین الاقوامی مسافروں کے بھارت پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔