وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے حکومتی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
یہ بات انہوں نے اپنی صدارت میں انسداد پولیو مہم بارے میں ہونے والے جائزہ اجلاس میں کہی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم ورکرز مشکل حالات کے باوجود اس خطرناک مرض کے خلاف جنگ میں ہر اوّل دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے پولیو کے ساتھ ساتھ دیگر موذی امراض کے خلاف مدافعت کے لیے ویکسی نیشن کی ملک گیر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو کے لیے نچلی سطح تک آگاہی اور کمیونیٹی موبالائزیشن یقینی بنائی جائے۔