• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیموفیلیا میں جسم سے خون بہنے لگے تو رُکتا نہیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہیموفیلیا خون کی بیماریوں کی ایک ایسی قسم ہے جس میں انسان کے جسم سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر کسی بھی طور پر نہیں رکتا۔

 اس مرض کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے حوالے سے آج پوری دنیا میں شعور اجاگر کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔

وقت گزر نے کے ساتھ خون سے متعلق سامنے آنے والی بیماریوں میں ایک ہیموفیلیا بھی ہے۔

یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا مریضوں کو اگر چوٹ لگ جائے تو ان کا خون رکنے کا نام ہی نہیں لیتا، ایسے مریضوں کو زندہ رہنے کے لیے خون سے لیا گیا پلازمہ لگانے کی ضرورت پڑتی ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا شکار مریضوں میں ایسے پروٹین کی کمی واقع ہو جاتی ہے جو خون جمانے کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جس کے باعث اس مرض میں مبتلا افراد کا خون معمولی چوٹ یا زخم لگ جانے کی صورت میں مسلسل بہنے لگتا ہے۔

خیبر پختون خوا میں ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے زیادہ ہے، جن میں سے بیشتر کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔

ہیموفیلیا کا تعلق بھی ان بیماریوں میں سے ہے جو شعور کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو لگ جاتی ہیں۔

 ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ علاج و معالجہ اپنی جگہ تاہم حکومت کو چاہیے کہ عوام میں اس بیماری سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے بھی اقدامات کرے۔

صحت سے مزید