• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرِ امراض قلب ڈاکٹر محمد اجمل دنیا کے 5 بہترین ڈاکٹروں میں شامل

ڈاکٹر محمد اجمل---فائل فوٹوز
ڈاکٹر محمد اجمل---فائل فوٹوز

پاکستانی ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر محمد اجمل دنیا کے 5 بہترین ڈاکٹروں میں شامل ہو گئے۔

پاکستان کے معروف ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر محمد اجمل کو انٹرنیشنل میڈیکل سوسائٹی کی جانب سے دنیا کے 5 بہترین ڈاکٹروں میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ باوقار ایوارڈ سوسائٹی کی 175 ویں سالگرہ کی تقریب میں پیش کیا جائے گا، جو 2 مئی 2025ء کو ہینچر آڈیٹوریم لاس اینجلس امریکا میں منعقد ہو گی۔

ڈاکٹر اجمل ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان کو دل کے امراض کے شعبے میں شاندار خدمات خصوصاً دیہی علاقوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

ڈاکٹر اجمل نے گریٹ ریور ہیلتھ انیشی ایٹیو کے تحت دیہی علاقوں میں جدید دل کے علاج متعارف کروائے، جس میں اینجیو پلاسٹی اور اسٹنٹ لگانے جیسے پیچیدہ طبی عمل شامل ہیں جو پہلے صرف بڑے شہروں میں ہی دستیاب تھے۔

ڈاکٹر اجمل کی دیہی آبادی کی خدمت سے وابستگی نے ناصرف ہزاروں جانیں بچائیں بلکہ پاکستان کو طبی میدان میں عالمی سطح پر ایک نئی پہچان بھی دی ہے۔

صحت سے مزید