• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسمانی سرگرمیوں کو اپنانا ہوگا تاکہ اسپتال ویران ہوں، وزیر صحت پنجاب

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر(فائل فوٹو)۔
 وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر(فائل فوٹو)۔

میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام "یوگا سےزندگی" پر ہیلتھ سیمینار لاہور میں منعقد ہوا۔ 

سیمینار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ہوا۔ سیمینار کے شرکا سے خطاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہمیں جسمانی سرگرمیوں کو اپنانا ہوگا تا کہ اسپتال ویران ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ ایک ہزار بیڈ کا کینسر کیئر اسپتال بنا رہے ہیں۔ 

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ 250 بیڈ ان مریضوں کے لیے ہوں گے جنہیں جواب دیا جا چکا ہو۔ 

انھوں نے کہا پرائیویٹ سیکٹرز میں ڈاکٹروں کو خود مختار بنانے پر کام جاری ہے، ہم ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

خواجہ عمران نذیر نے کہا پرائیویٹ ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھا رہے ہیں۔

صحت سے مزید