• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا آج او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے جناح اسپتال کے ڈاکٹر شیوا رام پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شیوا رام پر میڈیکل آئی سی یو وارڈ میں 10 سے 15 افرد نے حملہ کیا۔

ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کی طرف جائیں گے۔

واضح رہے کہ جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض کے جاں بحق ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا تھا اور مریض کے عزیزوں نے آئی سی یو میں ڈاکٹروں پر تشدد بھی کیا تھا۔

صحت سے مزید