لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
رینجرز اور ایف سی کے دستے گورنر ہاؤس کے اندر بھی تعینات ہیں، مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچ گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے مظاہرین کو روکنے کا بندوبست کر لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گورنر ہاؤس کے گیٹ کے باہر خاردار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں۔
تحریک انصاف نے آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی کے احتجاج میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال نومبر میں گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے گیٹ پر لاتیں ماری تھیں اور ٹائر جلائے تھے۔