• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپالی سپریم کورٹ کا سیریل کلر چارلس سوبھراج کو رہا کرنے کا حکم

نیپال کی سپریم کورٹ نے بدنام زمانہ سیریل کلر چارلس سوبھراج کی رہائی کا حکم دے دیا۔

نیپالی سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ نے چارلس سوبھراج کو رہائی کے 15 دن کے اندر ملک سے ڈی پورٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 78 سالہ بدنام زمانہ مجرم چارلس سوبھراج کو بڑھتی عمر اور صحت کی خرابی کے باعث رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چارلس سوبھراج عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور اسے اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے۔

چارلس سوبھراج نیپال کی جیل میں 19 سال سے 1975 میں دو سیاحوں کے قتل پر عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ 

چارلس سوبھراج سے متعلق سیکڑوں مبینہ کیسز تاحال حل نہیں ہوسکے ہیں۔

 ویتنام میں فرانس کے زیر انتظام علاقے سائیگون میں پیدا ہونے والے چارلس سوبھراج نے پاکستان، بھارت، نیپال، ترکیہ، ایران اور دیگر کئی ممالک میں جرائم کیے۔

سوبھراج کی جیل حکام کو دھوکہ دے کر فرار ہونے کی صلاحیت نے اسے عالمی شہرت دلائی۔

چارلس سوبھراج کی زندگی پر ایک ٹی وی سیریز ’دی سرپنٹ‘ بھی بنائی  گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید