• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے سی میں ڈی جی رینجرز، آئی جی ایف سی نارتھ کی عدم شرکت

نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی ایف سی نارتھ کی عدم موجودگی پر آرمی چیف کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی اے سی نے ڈی جی رینجرز کی غیرحاضری کے باعث رینجرز سے متعلقہ آڈٹ اعتراضات سننے سے انکار کر دیا۔

چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ رینجرز کے پیراز انتہائی تشویش والے ہیں لیکن ڈی جی رینجرز نہیں آئے۔

پی اے سی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو بھی اظہار ناراضگی کا نوٹس دیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اسلام آباد کے شہریوں سے ڈومیسائل کی مد میں زیادہ فیس وصول کرنے والوں والوں کا تعین کرکے کارروائی کی ہدایت کردی۔

آڈٹ حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ سی ڈی اے کی جانب سے پلاٹس کی منسوخی نہ ہونے کی وجہ سے سی ڈی اے کو 7 ارب 80 کروڑ کا نقصان ہوا۔

مختلف کرایوں کی مد میں سی ڈی اے 2 ارب 90 کروڑ روپے کی ریکوری کرنے میں بھی ناکام رہا۔

اسی طرح واسا سے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کے 1 ارب 28 کروڑ روپےوصول نہیں کیے گئے۔ موبائل ٹاورز کی مد میں ٹیلی فوں کمپنیوں سے 34 کروڑ روپے کی وصولی بھی نہ ہو سکی۔

پی اےسی نے حکم دیا کہ سی ڈی اے وصولیوں کو بہتر بنائے۔

قومی خبریں سے مزید