• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

گورنر پنجاب کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے آئین کے آرٹیکل 130(7) کے تحت جاری آرڈر میں مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا اس لیے انہیں ڈی نوٹی فائی کیاجاتا ہے، جبکہ اس آرڈر کے تحت پنجا ب کابینہ بھی تحلیل کی جاتی ہے۔



گورنر پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یقین ہے وزیراعلیٰ کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی،تاہم نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرویز الہیٰ بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید