اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نے جمعرات کو یونیورسٹی کے مین کیمپس میں اپنے Hatch 8 پروگرام کے تیسرے کوہورٹ کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال گریجویشن تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے خطے میں جدت کیلئے گریجویشن کرنے پر اسٹارٹ اپس کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ تخلیقی صلاحیت ہمارے ہر مسئلے کا حل ہے اور اس سلسلے میں نسٹ کا سائنس و ٹیکنالوجی پارک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ پرو ریکٹر آر آئی سی ڈاکٹر رضوان ریاض نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔