راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ملک کی تباہی اور بربادی پر کوئی بھی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا‘ حالات سنگین ترین ہو گئے ہیں‘ ملک بیٹھ گیا ہے اور گینگ آف تھری اور اس کی اولاد دھمال ڈال رہی ہے ‘ سیاسی‘ معاشی اورخارجی محاذ پر حکومت کو شکست ہوگئی‘ الیکشن آخری حل ہے‘گورنر پنجاب کا فیصلہ آئینی نہیں آئین شکن ہے جس کا سارا نقصان پی ڈی ایم کو ہوگا۔جمعہ کو اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہناتھاکہ گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن معاشی بحران گھمبیر کر دیگا‘ سارے فیصلے اعلی عدالتوں کے کندھوں پر آگئے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ٹکے ٹوکری ہوگیا ہے۔ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات انتہائی احمقانہ ہیں ۔ سابق وزیر نے کہا کہ 24کروڑ کی آبادی کے پاس ایک ماہ کی درآمدات کے پیسے نہیں۔