• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا سینٹ پیٹرک اور سینٹرل بروک میموریل چرچ کا دورہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو—فائل فوٹو
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو—فائل فوٹو

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سینٹ پیٹرک چرچ اور سینٹرل بروک میموریل چرچ کا دورہ کیا ہے۔

دورے کے دوران پولیس چیف نے چرچ منتظمین سے ملاقات کی اور پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چرچ متظمین نے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 626 چرچ رجسٹر ہیں جن میں سے ساؤتھ زون میں 101 چرچ ہیں۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ 3900 سے زائد افسران و جوان کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں۔

سینٹ پیٹرک چرچ کے منتظم نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین انتظامات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس منا رہے ہیں۔

ویٹیکن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے امن و آشتی کا پیغام دیا گیا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی تقریبات جاری ہیں۔

کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید