• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو کراچی میں کیا سہولتیں مل رہی ہیں؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کراچی کے ہوٹل میں ملنے والی سہولتوں کے بارے میں خود ہی بتا دیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کراچی میں کھلاڑیوں کے ہوٹل کے کمرے کے اندر کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مہمان کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کراچی میں کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولتوں سے بہت خوش اور مطمئن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج رات کرسمس ڈنر بھی کیا جائے گا، یہ ہوٹل بہت ہی شاندار ہے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ نے کہا کہ یہاں کھانوں کی بہت اقسام موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے کراچی میں شروع ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید