اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے مستقل جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں جسٹس اطہر من اللہ نے مستقل جج کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے جسٹس اطہر من اللہ سے حلف لیا۔
وہ دو سال سے ایڈیشنل جج کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ دو سال کی مدت پوری ہونے پر جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کی مستقلی کی سفارش کی تھی۔
حلف برداری کی تقریب میں اعلی عدالتوں کے ججز، ماتحت عدلیہ کے ججز اور بار کے عہدیداران سمیت وکلاء شریک ہوئے۔