• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف کے نکاح کی خوبصورت ویڈیو وائرل، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور مزنہ مسعود ملک کے نکاح کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے حارث رؤف نے ماڈل مزنہ مسعود ملک سے نکاح کرلیا۔


یہ خوبصورت جوڑی نہایت پر وقار تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

حارث رؤف اور مزنا کے نکاح کی تھیم کریم اور سنہری رنگ پر مبنی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل حارث اور مزنا کے نکاح کی ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں مکمل تقریب کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس ویڈیو کے مطابق حارث رؤف کی دلہنیہ کا حق مہر 25 تولا سونا مقرر کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں پاکستان کے معروف کرکٹرز کو بھی حارث رؤف کے نکاح کے دوران ساتھ بیٹھے اور مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید