• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ، عدالت لگا کر سزا دینے والے 7 ملزم گرفتار

7 Accused Arrested In Gujranwala
گوجرانوالہ میں غیر اخلاقی تعلقات کے الزام میں سالی اور بہنوئی کو عدالت لگا کر سزادینے والے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

گوجرانوالہ میں 30افراد کی عدالت نے مرد کا منہ کالا کرنے اور خاتون کو جوتے مارنے کی سزا دی،واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں شروع کی گئیں ،جن میں سے 7کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تشدد کا شکار بننے والے مرد اور خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف بھی غیر اخلاقی تعلقات کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین