• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا معاشی نظام دن بدن کمزور ہوتا جارہا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سب کا اتفاق ہے کہ کمزور معیشت کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

حرمت سود کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کا معاشی نظام دن بدن کمزور ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا اتفاق ہے معیشت کمزور ہے، یہ سب کہتے ہیں کمزور معیشت کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سودی نظام کی وجہ سے ہماری معیشت آگے نہیں بڑھ رہی، ہم سب کا مشن ہے کہ پاکستان سے سودی نظام کا خاتمہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت ہے کہ اب سودی نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے، ابھی تک حکومت نے سود کے خلاف فیصلے پر عملی کام نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید