• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الآصف اسکوائر کے سامنے قائم تجاوزات کیس میں تحریری حکم نامہ جاری

سندھ ہائیکورٹ نے الآصف اسکوائر کے سامنے بس اڈوں اور گرین بیلٹ پر قائم تجاوزات کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے گرین بیلٹ، فٹ پاتھ اور سروس روڈ کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ الآصف اسکوائر کے سامنے سے تمام تجاوزات 30 دن میں ختم کرائی جائیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ کمرشل گاڑیوں کی پارکنگ روکنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کریں جبکہ اینٹی انکروچمنٹ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ آئی جی سندھ، ڈی جی رینجز اور ڈپٹی کمشنر شرقی عدالتی حکم پر عمل درآمد کراکے رپورٹ پیش کریں۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا جبکہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو تجاوزات کے خاتمے کےلیے نفری کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

قومی خبریں سے مزید