پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی سرِ شام شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے جس کے باعث موٹر ویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ، موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن اور موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور سیالکوٹ موٹر وے لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے۔
جی ٹی روڈز پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹر یفک کی روانی متاثر ہے، روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
موٹر وے پولیس نے مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے سے متعلق بھی آگاہی دی ہے۔