• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں شہباز شریف کیخلاف مقدمات میں پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں نے مدد کی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) تحریک انصاف کے دو رہنمائوں شفقت محمود اور انیل مسرت نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات اور ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں ان کو بڑی مدد کی۔ برطانوی ہائی کورٹ میں انہوں نے ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کو صاف چٹ دی۔ اس کے علاوہ معذرت دینے کے علاوہ توہین آمیز آرٹیکل ہٹوایا۔ انیل مسرت اور شفقت محمود کی فراہم کردہ شہادتوں کو اول شہباز شریف کے وکلاء نے این سی اے منی لانڈرنگ تحقیقات میں استعمال کیا۔ اس کے بعد ہتک عزت کیس میں بروئے کار لائے۔ مذکورہ آرٹیکل 14جولائی 2019ئ کو ڈیوڈ روز نے تحریر کیا تھا۔ جس میں تحریر تھا کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران یوسف برطانوی ٹیکس دہندگان کے پیسے لوٹنے میں ملوث رہے۔ جو 2005ء میں کشمیری زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے دیا گیا لیکن اس مضمون میں دعوئوں کو برطانوی ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ نے مسترد کر دیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید