گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
سابق وزیراعظم کی برسی پر اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو مجھے اپنا بھائی کہتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کیا۔