سکھر(بیورو رپور ٹ)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کو کسی طرح بھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دے گی، آئندہ انتخابات اکیلے لڑیں گے یا پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد میں اس کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ وہ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کے خلاف بلاول بھٹو کے بیان کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت مودی نے بھارت میں مسلم اقلیت کے قتل عام کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے آئی ایم ایف۔کی شرائط کوئی نئی بات نہیں بین الاقوامی مالیاتی سامراج نے ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کو کسی نہ کسی طرح غلام بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔