پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں محکمہ بلدیات کے ملازمین نے وزیر ریلیف خیبر پختونخواہ اقبال وزیر کی غنڈہ گردی کیخلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے دفاتر کو تالے لگا دئیے، مظاہرین نے صوبائی وزیر پر ڈی جی بلدیات کے دفتر میں گھس کر عملے کو یرغمال بنانے اور کلاس فور کی بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا، مظاہرین نے صوبائی وزیر سے وزارت لینے اور معافی مانگنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹریز ویلج کونسل و سیکرٹریز یونین کونسلز نے نوشہرہ شوبرا چوک سے نوشہرہ پریس کلب اور ضلع کونسل اسمبلی ہال تک احتجاجی مارچ کیا ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر کے خلاف نعرے درج تھے۔