عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) چوہدری محمد اشرف کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے 30 دسمبر کو تحقیقات میں پیشرفت رپورٹ کے ساتھ ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
اینٹی کرپشن نے لیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو جسمانی ریمانڈ کیلئے لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا۔
چوہدری محمد اشرف پر سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کا الزام ہے۔