برطانیہ نے ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران دہری شہریت والوں کی گرفتاری کی مذمت کی۔
لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے ایران سے دہری شہریت والے افراد کی گرفتاریاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی نژاد برطانوی شہریوں کی گرفتاری پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے ترجمان نے لندن سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار کیے گئے ایرانی نژاد برطانوی شہریوں سے متعلق ایرانی حکام سے معلومات مانگی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران، برطانوی اور غیر ملکی شہریوں کی غیر منصفانہ گرفتاریوں کا سلسلہ ختم کرے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے 7 ایرانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں زیر حراست لڑکی کی موت کے خلاف تین ماہ سے زائد عرصے سے مظاہرے جاری ہیں۔