• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیک بنانے کا لائسنس دے چکے، وزارت صنعت و پیداوار

وزارت صنعت و پیداوار نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیکس بنانے کےلیے لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارت صنعت و پیدا وار نے کابینہ کو الیکٹرک بائیکس کو ملک بھر میں عام کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیکس بنانے کے لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں، ان موٹر سائیکلوں کے فروغ سے ایندھن کی خاطر خواہ بچت ہوگی۔

وزارت صنعت و پیداوار نے بریفنگ میں بتایا کہ ماحول دوست الیکٹرک بائیکس کاربن کے اخراج میں کمی کا باعث بنیں گی اور ان کے استعمال سے ایندھن کی بچت بھی ہوگی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پیٹرول سے چلنےوالی موٹرسائیکلز کو مرحلہ وار الیکٹرک بائیکس سے تبدیل کیا جائے گا۔

دوران اجلاس بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ بنا رہی ہیں، ملک میں سالانہ 6 ملین موٹر سائیکلز بنانے کی سہولت موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید