اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کیس میں اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کےلیے نوٹس جاری کردیا۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کیے۔
عدالت عالیہ کے جج نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کیے۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو چیلنج کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ الیکشن کی تیاریوں پر اب تک ہونے والے اخراجات وزیراعظم اور پارلیمنٹیرینز سے وصول کیے جائیں؟
کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔