• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے اپنے ہی فیصلے کو ریورس کر دیا، اسد عمر

اسد عمر - فوٹو: فائل
اسد عمر - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپنے فیصلے کو آج ریورس کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر الیکشن کمیشن پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات پر فیصلوں کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے قبل الیکشن کمیشن کا فیصلہ تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم حکومت کی معاونت کی ہے، حکومت کی کوشش تھی کہ کسی بھی طرح الیکشن سے بھاگا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج اور عمران خان کی مہم دیکھ کر انہوں نے الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا انہیں پتا تھا کہ الیکشن کمیشن کیا کرے گا، پی ٹی آئی پوری طرح سے عدالتی لڑائی لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے عوام کے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، جو حکومت کر رہی تھی وہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثنااللّٰہ نے بلدیاتی انتخابات کو جنرل الیکشن کے بعد ہونے کا بیان دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل میں اضافے کے ساتھ میئر اور ڈپٹی میئر کو براہ راست منتخب کرنے کا کہا ہے، پی ٹی آئی میئر کو براہ راست انتخابات سے لانے پر قانون سازی کر چکی تھی۔

قومی خبریں سے مزید