بھارتی پولیس اہلکار کتنے چاق و چوبند ہیں، یہ جاننے کے لئے ڈی آئی جی افسر نے اچانک پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ اہلکاروں کو رائفل لوڈ کرنا ہی نہیں آتی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی پیوش رائے نے ایک ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں واقع پولیس اسٹیشن میں افسر انسپکشن کے لیے آئے۔ اس دوران انکشاف ہوا کہ اہلکاروں کو رائفل لوڈ کرنا ہی نہیں آتی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکاروں کی پھرتی اور بروقت ضرورت فائر کرنے کا امتحان لیا گیا، انسپیکشن کے دوران ایک سب انسپکٹر رائفل ہی لوڈ نہ کرسکا، صرف اتناہی نہیں اس نے گولی کو براہ راست بندوق کی نال میں ڈال دیا۔
ایک سب انسپکٹر کے بندوق سے اس قدر ناآشنا ہونے پر وہاں موجود افسران ہنستے رہے ۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایسی غفلت عوام کی جان و مال کی حفاظت پر سوالیہ نشان ہے۔