• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص کی دیوہیکل اژدھے کے ساتھ نہانے کی ویڈیو وائرل

اسکرین شارٹ
اسکرین شارٹ

ایک شخص کی دیوہیکل اژدھے کے ساتھ نہانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس نے انٹر نیٹ صارفین کے دل دہلا دیے۔

سانپ خاص طور پر اژدھے دنیا کے خوفناک ترین رینگنے والے جانوروں میں شمار ہوتے ہیں، ان کی جسامت، طاقت اور خاموش حرکات اکثر لوگوں کو خوفزدہ کر دیتی ہیں، مگر کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو ان خطرناک مخلوقات کے ساتھ حیران کن سکون اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ 

ایسی ہی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو ایک بڑے اژدھے کے ساتھ اطمینان سے نہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام صارف مائیک ہولسٹن نے شیئر کی ہے، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا، ویڈیو میں ہولسٹن پانی سے بھرے باتھ ٹب میں بیٹھے ہیں اور بڑے اژدھے کو گود میں لیے مسکرا رہے ہیں، اژدھا بھی بالکل پر سکون نظر آ رہا ہے جبکہ ہولسٹن بغیر کسی جھجھک یا خوف کے کیمرے کے لیے پوز دے رہے ہیں۔

اس خطرناک اژدھے کے ساتھ اس قدر سکون سے پیش آنے پر انٹرنیٹ پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، کچھ لوگوں نے ان کی بہادری کو سراہا جبکہ کئی صارفین نے اس عمل کو انتہائی خطرناک اور غیر ذمے دارانہ قرار دیا۔

یہ ویڈیو اب تک 18 لاکھ سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے اور ہزاروں تبصرے حاصل کر چکی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ اتنے خطرناک جانور کے ساتھ اتنی ہم آہنگی دیکھنا ناقابلِ یقین ہے، جبکہ ایک اور نے سوال اٹھایا کہ یہ بہادری ہے یا خالص دیوانگی؟

 ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر ہی میرا دل گھبرا گیا، جبکہ کسی نے کہا، سانپ تو پرسکون لگ رہا ہے مگر پھر بھی یہ محفوظ محسوس نہیں ہوتا۔

تنقید کرنے والوں میں ایک صارف نے خبردار کیا کہ اسی طرح کے رویے حادثات کو جنم دیتے ہیں، جنگلی جانوروں کے ساتھ یوں کھیلنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

 ایک اور صارف نے کہا کہ براہِ کرم اس قسم کے رویے کو فروغ نہ دیں، ہر کوئی سانپ کی باڈی لینگویج کو نہیں سمجھ سکتا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید