• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: زیبرا کراسنگ پر اچانک مارک زکربرگ اور ایلون مسک کی آوازیں سنائی دینے لگیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکی شہر سان فرانسسکو کے علاقے سیلیکون ویلی میں کئی زیبرا کراسنگز پر گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اچانک مارک زکربرگ اور ایلون مسک کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سلیکون ویلی میں پالو آلٹو، ریڈ ووڈ سٹی اور مینلو پارک کے زیبرا کراسنگ کے سسٹم ہیک ہو گئے جس کے بعد اچانک مارک زکربرگ اور ایلون مسک کی آواز میں طنزیہ اور عجیب و غریب انداز میں سڑک پار کرنے کی معیاری ہدایات سنائی دینے لگیں۔

زیبرا کراسنگ پر ایلون مسک کی آواز میں موصول ہونے والے ایک پیغام میں یہ کہا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ پیسے سے خوشی نہیں خریدی جا سکتی اور میرا خیال ہے کہ یہ سچ ہے، خدا جانتا ہے میں نے خوش رہنے کی بہت  کوشش کی ہے۔

ایلون مسک کی آواز میں موصول ہونے والے ایک اور پیغام میں یہ کہا گیا کہ جو بھی مجھ سے دوستی کرے گا اسے میں ایک سائبر ٹرک تحفے میں دوں گا۔

مارک زکربرگ کی آواز میں موصول ہونے والے پیغام میں اُنہیں اے آئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا گیا۔

کیلیفورنیا کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن نے تصدیق کی کہ مینلو پارک اور پالو آلٹو میں تقریباً 10 زیبرا کراسنگز متاثر ہوئی ہیں۔

حکّام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیق ابھی جاری ہے فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ کس نے کیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید