• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اورسیز پاکستانیز و انسانی ترقی کی فوکل پرسن محترمہ کرن بلوچ نے کہا ہے کہ مقرر ہ وقت پر عا م انتخا با ت آئینی تقاضاہے جبکہ پی ٹی آئی فور ی انتخابا ت کے انعقادکا غیر آئینی مطالبہ کر رہی ہے۔ محب وطن جمہور ی قوتوں کی جدو جہد کی بد و لت عا م انتخا با ت اپنے مقرر ہ وقت پر ہی ہو ں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہو نے وا لے عا م انتخا با ت میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کر ے گی اور بلاول بھٹو و ز یر اعظم پاکستا ن منتخب ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے ملک وقوم کوبحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا، ملکی سیاست میں عدم برداشت کو فروغ دینے والے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہر دور میں ملک وقوم کیلئے قربانیاں دیں ہمیشہ مشکل وقت میں اقتدار سنبھال کر ملک وقوم دونوں تعمیر وترقی کی راہوں پر گامزن کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس پارٹی کی بنیاد غریبوں، محنت کشوں،مزدوروں اور کسانوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے رکھی تھی اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹوزرداری کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اسی منشور کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔پیپلزپارٹی پاکستان میں اتحاد و تنظیم کی ضمانت ہے،جمہوری و فلاحی ریاست قائداعظم اور قائد عوام کا مشن اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا ویژن تھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو اعتدال پسند، ترقی یافتہ اور پر امن جمہوری ریاست بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید