• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم میں بہتری آئی ہے: مائیک ہیسن

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن—فائل فوٹو
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن—فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ سہ ملکی سیریز کا پاکستان اور افغانستان کا فائنل زبردست ہو گا۔

فائنل سے قبل مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جس کے ساتھ لکھا ہے کہ میرے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستانی ٹیم میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک 13 میں سے 9 ٹی 20 میچز جیتے ہیں، جو اچھی علامت ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فیصلہ کن معرکے سے قبل شائقین کرکٹ کو وہ بات بتا دوں، جو شاید اُنہیں معلوم نہ ہو اور وہ یہ کہ 20 برس قبل میں نے موجودہ افغان ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کو نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں اوٹاگو والٹس کی جانب سے پہلی بار موقع دیا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ ٹروٹ نے ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اب ایک بار پھر ہم دونوں ایک ساتھ ہیں مگر الگ، الگ کردار میں۔

ہیسن نے کہا کہ پاکستان ٹی 20 فارمیٹ میں اچھا جا رہا ہے، 9 میچز میں اسے فتح ملی ہے، یہ ایک بالکل موزوں صورتحال تو نہیں ہے لیکن ہم کافی اچھی حالت میں ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید