لاہور(اے پی پی )وز یر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشر یف نے گوجرانوالہ میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے شہبازکالونی میں ایک مرد اورخاتون کومقامی لوگوں کی جانب سے ازخودسزا دینے اور ناروا سلوک کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وز یر ا علی نے ہد ایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ شہبا ز شر یف نے کہا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے لہٰذا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔