مشہور زمانہ ڈوگی میم کو کسی نے نہیں دیکھا ہوگا، جس میں ایک کتا کچھ حیران و پریشان ، تعجب کرتے ہوئے اپنے پنجوں پر بیٹھا ہوا ہے۔
وائرل میم میں نظر آنے والا یہ کتا جسے دیکھ کر ہر ایک کے لبوں پر بے ساختہ مسکراہٹ پھیل جاتی ہے اس وقت شدید علالت میں مبتلا ہے۔
17 سالہ کوباسو نامی اس جاپانی کتے کے مالک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اپ ڈیٹ کی ہے جس کے مطابق اس کا کتا لیوکیمیا اور جگر کے عاضے میں مبتلا ہوگیا ہے۔
مذکورہ پوسٹ کے مطابق اس کے کتے نے گزشتہ ہفتے سے کھانا کھانا چھوڑ دیا پے۔
کوباسو کی اوسط عمر عام طور پر 11-15 سال ہوتی ہے۔
اس وائرل کتے کے مالک نے اپنا اکاؤنٹ 2010 میں شروع کیا تھا، اس وقت سے ہی یہ وائرل ہو گیاتھا۔
اس کتے پر مشتمل وائرل میمز کے ذریعے ’واہ‘، ’بہت خوفزدہ‘، ’بہت عزت‘ جیسے جذبات کا اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں۔
اس وائرل ڈوگی میم کی شہرت میں مزید اضافہ اُس وقت ہوا جب 2021 میں ’ڈوگی کوائن‘ نامی کرپٹو کرنسی کا اجرا کیا گیا۔ جو رواں سال این ایف ٹی پر 4 ملین ڈالرز تک فروخت ہوا۔ اس کے میمز کو اب تک این ایف ٹی پر سب سے مہنگے میم کا اعزاز حاصل ہے۔