• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ کا ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

ایران اور اسرائیل کی جنگ کے باعث سوئٹزرلینڈ نے ایران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

اس حوالے سے سوئس وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں اور غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوئس وزارت خارجہ کے مطابق سفارتخانے کا عملہ واپس آچکا ہے، حالات نارمل ہونے پر عملہ دوبارہ تہران آجائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید