گجرات (این این آئی) گجرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے وکیل ساجد چوہدری اور ان کا ڈرائیورجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق وکیل ساجد چوہدری گھر سے ڈسٹرکٹ بارآرہے تھے۔اس دوران کڑیانوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ساجد چوہدری اور اْن کا ڈرائیورجاں بحق ہوگئے ٗپولیس نے لاشوں کوہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کاآغازکردیا۔