راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اشیخ رشید نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر تشویش ناک حد تک6ارب ڈالر سے کم ہوگئے ہیں‘نظریہ ضرورت دفن ‘سارا ملک تھریٹ الرٹ میں آچکا ہے ۔ جمعہ کواپنے بیان میں شیخ رشید کا کہناتھاکہ 13پارٹیوں کا گلدستہ مرجھا گیا ہے‘یہ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں‘ریموٹ کنٹرول حکومت کے سیل ختم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے دہشت گردی ختم کرنی ہے، کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا۔ دیکھنا ہوگا سعودی عرب اور چین سے 3،3ارب ملتے ہیں یا نہیں، آئی ایم ایف کا مسئلہ بھی لٹکا ہوا ہے۔ استعفے اقراری یا انکاری نہیں، اب ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، نگران حکومت انتخابات کے لیے آسکتی ہے۔