• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: نصف جسم تک بالوں والے بچے کی پیدائش ہوئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست اُتر پردیش میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے جسم کا نصف حصہ سیاہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ہردوئی میں ایک بچہ پیدا ہوا جس کے جسم کا 60 فیصد حصہ بالوں سے بھرا ہے۔ بچے کی پیدائش کے چند گھنٹوں کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

بچے کے نصف بدن، بالخصوص پیٹھ پر گہرے، سیاہ اور دبیز بالوں کی ایک پرت چڑھی ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں۔

بچوں کے ماہر ڈاکٹر اکرام حسین کے مطابق مذکورہ بچے کو جلدی مرض لاحق ہے جسے ’کونجینینٹل میلانوسائٹک نے وس‘ (congenital melanocytic nevus) کہا جاتا ہے۔

اس بیماری میں جسم پر غیرسرطانی اور گہرے سیاہ رنگ کی جلد ہوتی ہے، جس پر رنگ والے خلیات یعنی میلانوسائٹس ہوتے ہیں۔

تاہم اس جلد پر بال نما جیسی ساختیں بھی ہیں اور دور سے دیکھنے پر انہیں بالوں کےریشوں کا گمان ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 20 سے 50 ہزار بچوں میں سے کسی ایک کو پیدائشی طور پر یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ اس کے شکار افراد کے جلد پر جلن اور چبھن کی شکایت عام ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مرض جان لیوا نہیں لیکن ایسے افراد کو سرطان کا خدشہ رہتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید