• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا روس کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ولودومیر زیلنسکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک میزائل حملوں اور جارحیت پر روس کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر بمباری کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق روس نے حملے کے بعد یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ روس کے داغے گئے 20 میں سے 12 میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہے۔

روسی حملوں کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ عام شہریوں پر میزائل حملوں سے دنیا میں کوئی بھی روس کو معاف نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس نے ایسٹر اور کرسمس کے بعد نئے سال کی آمد پر بھی شہریوں پر بمباری کی، روس شیطان کے ساتھ ہے۔

ولودومیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن روس کا مستقبل تباہ کررہا ہے، ان کو دہشت گردی کے لیے کوئی بھی معاف نہیں کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید