وفاقی وزیرِ خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مدثر مرزا دہائیوں تک صحافت کی خدمت کرتے رہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے روزنامہ’جنگ‘ کراچی کے ڈپٹی ایڈیٹر اور ایڈیٹوریل کمیٹی کے چیئرمین مدثر مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مدثر مرزا کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔
اُنہوں نے کہا کہ مدثر مرزا جیسےصحافی کے انتقال سے صحافت میں پُر نہ ہونے والا خلاء پیدا ہو گیا۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ مدثر مرزا اور ان کے اہلِ خانہ سے اپنی اور خاندان کی طرف سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم مدثر مرزا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے۔